صدر پیوٹن کے قتل کے بیان پر روس کا ردعمل

May 26, 2023

فائل فوٹو

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دیے گئے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ (Vadym Skibitsky) نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پیوٹن محسوس کر رہے ہیںکہ ہم ان کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن انہیںڈر ہے کہ ان کو اپنے ہی لوگ قتل کردیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے بیان کے بعد روس کے صدارتی محل کریملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی سروسز جانتی ہیںکہ وہ کیا کر رہی ہیں۔

ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کا انٹرویو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا آغاز کرنا روس کا حق تھا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ایک تنازع ہے جسے یوکرین اور مغرب ایک بلا اشتعال جنگ کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد حکومت اپنی دہشت گردانہ خواہشات کے بارے میں بات کر رہی ہے، خصوصی فوجی آپریشن جائز سے زیادہ اور ضرورت سے زیادہ ہے۔