امریکی خاتون اول کو دورانِ خطاب شرمندگی کا سامنا

May 26, 2023

فائل فوٹو

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن کو ایک تقریب کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں خاتون اول تعلیم سے متعلق ایک پروگرام میں خطاب کر رہی تھیں اور اپنی بات کے دوران انہوں نے سوچا کہ اس پر تالیاں بجائی جائیں گی تاہم ایسا نہ ہوا۔

اس کے بعد جِل بائیڈن نے سامعین پر تالیاں بجانے کے لیے زور دیا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ بھی انہیںتھوڑی پریشانی کا ہی سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون اول ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں پڑھاتی بھی ہیں۔