نادیہ خان کالج کے زمانے میں کیسی تھیں؟ سعدیہ امام نے پرانی یادیں تازہ کردیں

May 26, 2023

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی اور پرانی دوست نادیہ خان کے ماضی سے متعلق یادیں تازہ کی ہیں۔

گزشتہ دنوں نادیہ خان اور سعدیہ امام نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں دیگر فنکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام کا بتانا تھا کہنادیہ خان میری اسکول اور کالج فیلو ہے، وہ نادیہ خان کو بچپن سے جانتی ہیں اور اُن کی دوست ہیں۔

سعدیہ امام نے کالج کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان ابھی ہی نہیں بلکہ کالج کے دنوں ہی سے کمال کی شخصیت ہیں، وہ کالج کی جانی مانی شخصیت تھیں کیونکہ نادیہ خان بہت باتونی تھیں اور بہت اچھا اسپورٹس کھیلتی تھیں۔

سعدیہ امام نے مزید بتایا کہ ہم دونوں کا تعلق ایک ہی شہر سے ہے، ہمارے گھر، اسکول اور کالج اور ایک ہی علاقے میں تھے۔

سعدیہ امام نے نادیہ خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بہت کمال کی خاتون اور اچھی میزبان ہیں۔

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ نادیہ خان ہر بار نئے ٹرینڈ کو متعارف کرتی ہیں اور آہستہ آہستہ سب کو اس میں شامل کر لیتی ہیں، نادیہ کو آج کل ایک دورہ پڑا ہوا ہے، وہ آج کل اپنے دور کے لوگوں سے مل جل رہی ہیں اور بات چیت کرتی ہیں اور سب کو اکٹھا ساتھ دیکھنا اور رکھنا چاہتی ہیں۔