سینیٹر باب میننڈیز کا پاکستان کی صورتحال پر اظہار تشویش

May 27, 2023

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں، استحکام چاہتے ہیں۔

باب میننڈیز کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں بے گناہ گرفتار پاکستانی امریکنز کے بارے میں تشویش ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر جان کورنین سے پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی۔

پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ سینیٹر کورنین نے کہا ہے کہ وہ معاملہ امریکی سینیٹ میں اٹھائیں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن کی جانب سے بھی پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تحفظ ہونا چاہیے۔