سربیا کا فوج کو کوسوو کی سرحد کی جانب پیش قدمی کا حکم

May 27, 2023

فائل فوٹو

سربیا نے اپنی فوج کو کوسوو کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے فوج کو مکمل جنگی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سربیا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کوسوو میں سربین کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی ہو رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوسوو میں سربین شہریوں کے اکثریتی قصبے زویکن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی نے کوسوو میں پُرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔

ان ممالک نے مشترکا بیان میں کہا ہے کہ کوسوو میں پُرتشدد واقعات پر سربیا کی فوج کو تیار رہنے کے حکم پر تشویش ہے۔

امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اور جرمنی نے فریقین سے تحمل اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔