عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، حماد اظہر

May 28, 2023

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کرے تو عمران خان بھی تیار ہيں۔

جیو نیوز کے سوال پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نو مئی کی صورتِ حال کے بعد الیکشن کے لیے مذاکرات کی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے عمران خان نے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر پر مشتمل سات رکنی کمیٹی بنادی ہے۔