• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی ٹیم تشکیل دیدی

عمران خان - فوٹو: فائل
عمران خان - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کےلیے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر بھی پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید