امریکا: 19 سالہ لڑکی شادی والے دن گھر میں آگ لگنے سے ہلاک

May 28, 2023

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا میں19سالہ لڑکی شادی والے دن گھر میںآگ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے گھر میں رات4 بجے آگ لگی تو پیج رڈی نامی لڑکی گھر کی دوسری منزل پر سو رہی تھی، دھوئیں میں سانس لینے کے باعث اسے برین ہیمریج ہوا اور وہ اگلے دن اسپتال میںدم توڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے میںکسی بھی قسم کے مجرمانہ اقدام کو رد کر دیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے بھی یہی معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کی موت دھوئیں میں سانس لینے کے باعث ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے وقت گھر میںدیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے تھے۔