راولپنڈی: سلنڈر دھماکا،2 منزلہ مکان گر گیا

May 28, 2023

فیس بک ویڈیو گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ گیس سلنڈر کے دھماکے سے 2 منزلہ مکان کا ایک حصہ گر گیا۔

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مکان کے ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔