کانز فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز فرینچ فلم ‘ اناٹومی آف اے فال‘ کے نام

May 28, 2023

فرانسیسی فلم اناٹومی آف اے فال کی ڈائریکٹر جسٹیئن ٹرائیٹ کانز فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور وصول کرتے ہوئے—تصویر بشکریہ برطانوی ملکی میڈیا

فرانس کے شہر کانز میں 76 واں کانز فلم فیسٹیول 11 روز بعد ختم ہو گیا۔

کانز کے فلمی میلے کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور Palme d’Or فرانسیسی فلم اناٹومی آف اے فال Anatomy Of A Fall نے جیت لیا، جو اس فلم کی ڈائریکٹر جسٹیئن ٹرائیٹ Justine Triet نے وصول کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی اداکار کوجی یاکوشو Koji Yakusho بہترین اداکار اور ترکش اداکارہ مروو ڈیزدار Merve Dizdar بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ فرانسیسی رومانوی فلم کے ڈائریکٹر ٹران این ہنگ Tran Anh Hung کو دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب فرانس سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ٹی وی اور انٹرنیٹ پر لائیو دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ فلمی دنیا کے معتبر ترین میلوں میں سے ایک کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہا۔