مغرب کا یوکرین کو F16 طیارے دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، روس

May 28, 2023

مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے دینے کے فیصلے پر روس نے مغرب کو خبردار کر دیا۔ روس کا کہنا ہے کہ مغرب کا یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کا عندیہ دیا تھا۔

اس اقدام پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوورف کا کہنا ہے کہ یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کے معاملے میں مغرب آگ سے کھیل رہا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین کو ایف 16 طیارے دے کر تنازع کو بڑھانا ناقابل قبول ہے۔