طیب اردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر عمران خان نے کیا کہا؟

May 29, 2023

فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نےرجب طیب اردوان کو مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سےرجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہطیب اردوان کا نیا دورِ حکومت ترکیہ کے لوگوں کے لیے خوشحالی لائے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 52.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔