• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ صدارتی انتخابات: طیب اردوان تیسری مرتبہ صدر منتخب

طیب اردوان - فوٹو: فائل
طیب اردوان - فوٹو: فائل

رجب طیب اردوان مسلسل تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ صدر طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 52.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران کسی بھی جماعت کو 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل دوبارہ کیا گیا۔ 

طیب اردوان کی پیپلز الائنس نے 49.52 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔  

آج ہونے والی ووٹنگ کے دوران ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک کے نتائج کے تناظر میں رجب طیب اردوان کو 53.4 فیصد ووٹوں سے برتر حاصل ہے۔ 

طیب اردوان کی ممکنہ جیت پر انہیں دوست ممالک بشمول پاکستان کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جیت کے بعد اپنے بیان میں صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی قوم کی حمایت سے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور مکمل کرلیا۔ 

واضح رہے کہ طیب اردوان چھٹی مرتبہ ترکیہ کی حکمرانی کریں گے۔

طیب اردوان مارچ 2003 سے اگست 2014 تک مسلسل تین مرتبہ ترکیہ کے وزیراعظم رہے۔ 

وہ اگست 2014 میں سسٹم کی تبدیلی کے بعد صدارتی انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے کے بعد پہلی اور ترکیہ کے مجموعی طور پر 12ویں صدر بنے۔  

جولائی 2018 میں وہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی طرف سے انتخابی دوڑ میں شامل ہوئے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے کہ طیب اردوان ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے جبکہ مسلسل دوسری مرتبہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی طرف سے صدر بنے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید