اسٹاک مارکیٹ، بجٹ میں ریلیف کی امید، 375 پوائنٹس کا اضافہ

May 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،نئے بجٹ میں بڑے ریلیف کی امید پر سرمایہ کاروں کی زبردست سرگرمی ،کے ایس ای 100انڈیکس میں375پوائنٹس کا اضافہ،41ہزار پوائنٹس کی حد بحال، 58.62فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب 4کروڑ 48لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 105.57فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں کی نئے بجٹ میں اپنی تجاویز منظور ہونے کی امید اور سعودی عرب سےجلد مالی امداد ملنے کی اطلاعات پر پیر کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی ،ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے ایک موقع پر100انڈیکس 685 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم اختتام سے پہلے منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سےکے ایس ای 100انڈیکس 375.52پوائنٹس کے اضافے سے 40964.54پوائنٹس سے بڑھ کر 41340.06 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 131.53پوائنٹس کے اضافے سے 14663.47 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 234.11 پوائنٹس کے اضافے سے 27650.13 پوائنٹس پر آگیا، خریداری میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب 4 کروڑ 48 لاکھ 80ہزار روپے کے اضافے سے 6265 ارب 3 کروڑ 96 لاکھ 2ہزار روپے ہو گئی،مارکیٹ میں 348 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،128 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ۔