سونا فی تولہ 1700؍روپے سستا

May 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1700روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت میں 50روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر فی اونس کی کمی سے 1946ڈالر سے کم ہو کر 1945ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1700روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 34ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1457روپے کی کمی سے 2لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 2850روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔