راولپنڈی: دفعہ 144 میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

May 30, 2023

فائل فوٹو

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

اس کے علاوہ اسلحے کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔