فیروز خان نے والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کر دیں

May 30, 2023

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کی ہیں۔

فیروز خان نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ پر کیپشن کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے متعلق بہت حساس ہیں۔

فیروز خان نے والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ سب جانتے تھے کہ میں آپ کے بارے میں حساس ہوں۔‘


فیروز خان نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے جو کہ کچھ یوں ہے ’سمندر نے مجھے پیاسا ہی رکھا، میں جب صحرا میں تھا، پیاسا نہیں تھا۔‘


فیروز خان کی ان پوسٹس پر جہاں اُن کے مداح اور انٹرنیٹ صارفین تبصرے کر رہے ہیں وہیں فیروز خان کی بہنیں، اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک نے بھی اپنے بھائی اور والدہ کے لیے دعائیہ کمنٹس کیے ہیں۔

اسکرین شاٹ