بلوچستان و پشاور ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

May 30, 2023

بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 اور پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس شاہد خان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس فضل سبحان کی مستقلی پر بھی غور ہوگا۔