اسٹاک مارکیٹ، مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، 332 پوائنٹس کا اضافہ

May 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،بجٹ سے پر امید سرمایہ کاروں کی مسلسل دوسرے روز بھی خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 332 پوائنٹس کا اضافہ،61.69 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 58 ارب 41 کروڑ 92 لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 42.92 فیصد کم رہا،نئے بجٹ سے پر امید سرمایہ کاروں کو آئی ایم ایف پاکستان کے سربراہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان سے مزید حوصلہ ملا ہے جس کی وجہ سےکاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں سرگرمی نظر آئی ، منگل کو ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا ،اور دن بھر تیزی کا یہ رحجان برقرار رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 331.60پوائنٹس کے اضافے سے 41671.66 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 154.58 پوائنٹس کے اضافے سے 14818.05پوائنٹس ہو گیا۔