پاکستان کا آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار

May 31, 2023

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں کی میٹنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے معاملات پر بات کریں گے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کی تجویز دی تھی۔

پاکستان نے آئی سی سی فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی معاملات حل کرنے اور پاکستان کی یقین دہانی حاصل کرنے کے مشن پر ہے۔