دورہ پاکستان کا دورہ کرنے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد میں شامل چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف الڈرائس نے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی۔
آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران نے لاہور فورٹ کی سیر کی، لاہور فورٹ سے قبل وفد لاہور کے عجائب گھر بھی گیا۔
وفد کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز بھی موجود تھے۔
آئی سی سی کے عہدیداران کو چیئرمین نجم سیٹھی نے سووینئرز بھی پیش کیے۔
آئی سی سی وفد دو روزہ اہم دورے پر لاہور آیا ہوا ہے۔ پی سی بی اور آئی سی سی آفیشلز کے درمیان میٹنگز کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے۔
پی سی بی اور آئی سی سی آفیشلز کی میٹنگز کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔