یمنیٰ زیدی کی شاہ رُخ خان کے ہمراہ یہ تصویر کب کی ہے؟

May 31, 2023

یمنیٰ زیدی کی یہ تصویر لندن کے مشہور ترین میوزیم مادام تساؤ کی ہے

سوشل میڈیا پر پاکستانی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ تصویر کسی تقریب یا اصلی ملاقات کی نہیں بلکہ ایک ’فین مومنٹ‘ کی ہے۔


یمنیٰ زیدی کی یہ تصویر لندن کے مشہور ترین میوزیم مادام تساؤ کی ہے جس میں اداکارہ اپنے پسندیدہ اداکار کے موم سے بنے مجسمے کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

اس تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کافی پرانی ہے کیوں کہ اس میں یمنیٰ کی عمر چھوٹی ہے۔

واضح رہے کہ مادام تساؤ مومی مجسموں کی تھیم پر مشتمل ایک میوزیم ہے جسے 1835 میں فرانسیسی مومی مجسمہ ساز میری تساؤ نے لندن میں قائم کیا تھا۔

مادام تساؤ میں مشہور اور تاریخی شخصیات کے مومی مجسمے بنائے اور رکھے جاتے ہیں۔