جرمنی نے روس کے 4 قونصل خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

May 31, 2023

جرمن وزارت خارجہ کا دفتر، برلن

جرمنی نے روس کے 4 قونصل خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے۔

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہلائسنس منسوخی کا اقدام روسی اقدام کے جواب میں کیا گیا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کے 5 میں سے 4 قونصل خانوں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔

روس نے جرمن سفارتی عملے کی تعداد 350 تک محدود کر دی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ روس میں صرف جرمن سفارتخانہ اور سینٹ پیٹرزبرگ کا قونصل خانہ کام کرے گا۔