9 مئی کے واقعات عمران خان کے اُکسانے پر ہوئے، طلال چوہدری

May 31, 2023

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات عمران خان کے اکسانے پر ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے لیے لوگوں کی ذہن سازی اور تربیت کی گئی، فوجی تنصیبات پر حملے عمران خان کے اکسانے پر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن خود بخود نہیں ہوا، یہ کیا گیا، اس کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے اب 9 مئی کے واقعات کی ذمے داری اب اپنی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں پر ڈال دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملتی تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا۔ فوجی تنصیبات پر حملے کا واقعہ پاکستان کی ریاست کا ٹیسٹ کیس ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی سیاست کےلیے خواتین کو استعمال کیا۔