والدین کا مقام اہم ہے، ساس بھی بہت نفیس اور مددگار خاتون ہیں، حبا بخاری

May 31, 2023

حبا بخاری - فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حبا بخار کا کہنا ہے کہ والدین کا انسان کی زندگی میں ایک اہم مقام ہوتا ہے اور یہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ اسی طرح شوہر کے حوالے سے جو رشتے بالخصوص ساس سسر وغیرہ کا اپنا ایک مرتبہ اور اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہر رشتے اور تعلق کی ایک اہمیت ہے تاہم کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی میں اہم بات یہ ہے کہ آپ ان رشتوں میں توازن کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ انکی ساس نہایت ہی نفیس اور ساتھ دینے والی خاتون ہیں۔

حبا کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے والدین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے ارکان کی اہمیت ہوتی ہے۔