ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے امریکی مسجد میں دعا، ڈاکٹر فوزیہ، سینیٹر مشتاق کا خطاب

June 02, 2023

ڈاکٹر عافیہ صدیقی—فائل فوٹو

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا کرائی گئی ہے۔

ٹیکساس کے پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کیمونٹی سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خطاب میں کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے یہ بھی اپیل کی کہ امریکی مسلمان اپنے بہن عافیہ کے لیے مالی، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کریں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں، پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہا ۔

سینیٹر مشتاق احمد نے بھی اس موقع پر اپیل کی کہ امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔