یوکرین کا 33 روسی میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ

June 02, 2023

فائل فوٹو

یوکرین نے کل رات داغے گئے 30 سے زائد روسی میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے کل رات دارالحکومت کیف اور اس کے اطراف میں میزائل اور ڈرونز داغے تھے۔

یوکرینی فوج کے مطابق روس نے گزشتہ رات 15 میزائل اور 18 ڈرونز داغے۔

اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ میزائل اور ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ 5 گھروں کو نقصان پہنچا۔