پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز نہیں ہوسکیں گے

June 02, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز کو شامل کرنے کی تجویز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ورلڈ کپ کے پیش نظر دورے میں ون ڈے میچز شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان اس معاملے پر ابتدائی بات چیت ہوئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی اور یہ 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔