پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

June 02, 2023

اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کےلیے ایلیٹ فورس کی نفری منگوالی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پرویز الہٰی پر گوجرانوالہ اور گجرات میں اربوں روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات درج ہیں۔

ذرائع اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی کی یکم جون کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو کل گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔