کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت ہے، راہول گاندھی

June 03, 2023

فائل فوٹو

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہونے کی ضرورت ہے۔

راہول گاندھی نے واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔

راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے۔