کراچی: آئندہ تین روز درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

June 03, 2023

فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھکے بیشتر مقامات پر آئندہ دنوں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میںآئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہمغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کراچی کا درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابققمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ میں آج شام یا رات آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکھر، شکارپور، کشمور، گھوٹکی میں بھی آج شام یارات آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔