ہم نے سیاسی نقصان کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اسحاق ڈار

June 03, 2023

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی نااہلی سے ہونے والی تباہی کو ہم نے روکا۔

اسلام آباد میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے سیاسی نقصان کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018 میں ہم دنیا کی 24 ویں معیشت بن گئے تھے، ہمارے دور میں اسٹاک مارکیٹ 100 ملین ڈالر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے کی جانے والی اصلاحات ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں۔