کراچی چیمبر کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

June 03, 2023

فائل فوٹو

زبیر موتی والا کی قیادت میں کراچی چیمبر کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی چیمبر کے وفد نے معاشی حالات میں کاروبار کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

مسائل کے حل کے لیے کراچی چیمبر نے تجاویز بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل حل ہوں، حکومت معاشی استحکام، نمو اور کاروبار آسان بنانے کی کوشش کرے گی۔

ملاقات میں وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث، طارق باجوہ، طارق پاشا، اشفاق تولہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور حکومت کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

کراچی چیمبر کے وفد نے بجٹ تجاویز پر ملاقات کرنے پر وزیر خزانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔