راولپنڈی: راجا بشارت کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

June 03, 2023

سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب راجا بشارت کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپا مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں راجا بشارت کے گھر پر چھاپے کے دوران سابق صوبائی وزیر موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق راجا بشارت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب ہیں۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ پر تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔