گیس مافیا نے اوگرا کی قیمت ماننے سے انکار کر دیا: چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن

June 04, 2023

—فائل فوٹو

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہگیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوگرا اور ایف آئی اے نے چھاپہ مار ٹیمیں بنا دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے اور ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو گا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجٹ میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح سہولت دیں تو اس کی قیمت مزید 50 روپے فی کلو کم ہو سکتی ہے۔