رئیل اسٹیٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں پر ٹیکس لگنا چاہیے، پروفیسر علی حسنین

June 04, 2023

معاشیات کے پروفیسرعلی حسنین نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں پر ٹیکس لگایا جانا چاہیے۔

جیو نیوز کی گریٹ ڈیبیٹ میں علی حسنین نے کہا کہ اس وقت ملکی سرمایہ کار یہاں انویسٹ کرنے کے بجائے سرمایہ باہر لے جانے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ پیسے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں.

پروفیسر معاشیات کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ذریعے ریلیف نہیں ہوتا۔

پروفیسر علی حسنین نے مزید کہا کہ معاشی پلان کو عوام کے سامنے رکھ کر بحث ہونی چاہیے۔