ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکا سے منتقل کرنے کا امکان

June 05, 2023

فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں۔

آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے، امریکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔

ویسٹ انڈیز اور امریکا کو 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔

سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔

ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔