روس کا یوکرین کے سیکڑوں فوجی مارنے کا دعویٰ

June 05, 2023

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

روس کی جانب سے یوکرین کا حملہ ناکام بنانے اور سیکڑوں فوجی مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین نے جنوبی ڈونیسک میں 6 مشینی، 2 ٹینک بٹالینز کے ساتھ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے 250 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک، ٹینکوں، انفنٹری گاڑیوں اور 21 بکتر بند جنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روسی دعوے پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔