وفاقی حکومت کی بجٹ تیاریاں آخری مراحل میں داخل

June 05, 2023

—فائل فوٹو

بجٹ 24-2023ء کے لیے وفاقی حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے بجٹ تجاویز پر اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف بجٹ سے متعلق اہم ہدایات دیں گے۔