وہاب ریاض کی پی سی بی سے کیمپ میں بلانے کی درخواست

June 05, 2023

۔۔۔فائل فوٹو

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کر دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ اگر ون ڈے سیریز نہیں ہے تو آپس میں کھیلنا چاہیے، ون ڈے ہم نے بہت کم کھیلے ہیں، ہمیں ون ڈے پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہو گا، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہے کہ 4 اوورز سے کام چل جائے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں کی طرف جانا چاہیے، سلیکٹرز کو ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا چاہیے۔

مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا، میں اپنی آنے والی کرکٹ پر فوکس کر رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں، کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کر سکوں گا، کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرانے کا فائدہ ہو گا۔