انگلش کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور

June 06, 2023

فائل فوٹو

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے۔

معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔