افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکا، ڈپٹی گورنر جاں بحق

June 06, 2023

فائل فوٹو

افغانستان کےصوبے بدخشاں کےڈپٹی گورنرکار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق، یہ کار بم دھماکا صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہوا۔

صوبے بدخشاں کے انفارمیشن آفس کے سربراہ مہزودین احمدی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور دھماکے میں ہلاک جبکہ 6 شہری زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ کافی عرصے کے بعد افغانستان میں طالبان کے کسی اہلکار پر ہونے والا پہلا بڑا حملہ ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔