پی ایس ایکس: آج کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 255 پوائنٹس کا اضافہ

June 06, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 41 ہزار 932 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 275 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 367 ارب روپے ہے۔