کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روزاسپتال میں زیرعلاج بھارتی پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار سے ملاقات کی اوران کی پیشانی پر بوسہ دیا،انہوں نے پائلٹ کاہاتھ تھامااور گلے لگا کر ان کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیاپر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے گزشتہ روز اسپتال میں زیرِ علاج فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کیپٹن اسمت مچھار کی عیادت کی، ان کا ہاتھ تھاما، گلے لگایا اورپیشانی پربوسہ دیکر ان کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا۔