ڈیم تباہ، ماسکو اور کیف کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

June 07, 2023

سوشل میڈیا

یوکرین میں ڈیم کو بموں سے نشانہ بنائے جانے پر ماسکو اور کیف نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جبکہ روس نے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے زیر قبضے یوکرینی علاقے خاکووسکایا میں ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں کاخوفکا ڈیم کے والوو تباہ ہوئے جس سے تین دیہاتوں میں دس فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے اور بائیس ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روس ماحول کی تباہی پر اتر آیا ہے، جان بوجھ کر ڈیم تباہ کیا گیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم نشانہ بنا کر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو سیلاب سے متاثر کیوں کرینگے، یوکرینی حملے کا مقصد کرائمیا کو پانی سے محروم کرنا تھا۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین نے فوج دوسری جگہ منتقل کرنےکیلئے ڈیم کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر کا کہنا ہے کہ تباہی کی جڑ روس کی جانب سے بلااشتعال یوکرین پر چڑھائی ہے۔