پردے کے باعث شوہر کیساتھ نیب آنا چاہتی ہوں، بشریٰ بی بی کا نیب کو خط

June 07, 2023

فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب راولپنڈی کو خط لکھا گیا ہے۔

این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی اور چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف آج کل نیب راولپنڈی میں پیش ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے لکھے گئے نیب کو خط میں شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب 7 جون کی بجائے مجھے 8 جون کو شاملِ تفتیش کر لے۔

دوسری جانب خط میں بشریٰ بی بی نے درخواست کی ہے کہ میرے شوہر کل اسلام آباد آئیں گے، پردے کے باعث شوہر کے ساتھ کل نیب آنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں سابق وزیراعظم کا نامنیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کیس کی گزشتہ سماعت کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے این سی اے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کو غیر مؤثر قرار دیا تھا۔