وزیر توانائی سندھ کی زیر صدارت گرین ہائیڈروجن منصوبے پر اجلاس

June 07, 2023

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت گرین ہائیڈروجن منصوبے پر اجلاس ہوا۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ملک میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جس سے 400 میگاواٹ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ ہوا اور سولر انرجی سے آپریٹ کیا جائے گا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ گرین ہائیڈروجن منصوبے پر 25 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس منصوبے سے 8 ہزار افراد کو روزگار مہیاہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے لیے گھارو کے مقام پر 7 ہزار ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔