پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ

June 07, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 42 ہزار 142 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 33 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 14 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 406 ارب روپے رہی۔