موٹروے M2، کار میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

June 07, 2023

فائل فوٹو

موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک کار کو آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار کار اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،جس سے اس کا پیٹرول ٹینک پھٹ گیا اور کار نے آگ پکڑ لی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔