’کہانی سنو‘ کی کامیابی کے بعد کیفی خلیل کا نیا گانا ریلیز

June 08, 2023

اسکرین گریب

پاکستان کے مشہور نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے اپنا نیا گانا ’منسوب‘ ریلیز کر دیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں بلوچی گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار کیفی خلیل نے اپنا نیا گانا ’منسوب‘ گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔

اس گانے کو اُن کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ کیفی خلیل کے نئے گانے نے اُنہیں مایوس نہیں کیا ہے۔


کیفی کے نئے گانے ’منسوب‘ کی شاعری بھی اُن کے مشہور ترین گانے ’کہانی سنو‘ جیسی اداس اور شکوے پر مبنی ہے۔

اسکرین شاٹس

کیفی خلیل کے اس گانے پر ناصرف پاکستانی بلکہ سرحد پار بھارتی مداح بھی کمنٹس کر رہے ہیں جن میں کیفی کے گانے اور شاعری کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کیفی خلیل کا گانا ’منسوب‘ گزشتہ روز یوٹیوب پر اپلوڈ ہوا ہے جسے تاحال674,498 بار سُنا اور دیکھا جا چکا ہے۔

یہ گانا یوٹیوب پر 12ویں نمبر پر ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔